میاں بیوی کے درمیان رشتوں میں تلخی آ جانے کی وجہ سے طلاق کی نوبت آجاتی ہے، اسی کے مد نظر ریاست مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی نے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے، جو ان کے درمیان کاؤنسلنگ کر تلخی کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
بہت سے ایسے رشتے چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیکر بھی بگڑ جاتے ہیں، اور ان تلخیوں سے طلاق تک نوبت آ جاتی ہے۔ ان تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے مساجد کمیٹی میاں بیوی کی کاؤنسلنگ کے ذریعے رشتے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔
مساجد کمیٹی نے ایک کاؤنسلنگ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے، جو ان شوہر اور بیوی کو بخوبی سنتے ہیں اور ان کی کاؤنسلنگ کر کوشش کر رہے ہیں کی میاں بیوی کے جھگڑے طلاق تک نہ پہنچے۔
وہیں ہم بات کریں تو کورونا کے وقت تو لاک ڈاؤن کے چلتے بڑی تعداد میں لوگوں کے روزگار چلے گئے اور یہی وجہ بنی میاں اور بیوی کے جھگڑوں کی۔
جسے دیکھتے ہوئے مساجد کمیٹی نے لوگوں کی کاؤنسلنگ کر طلاق کی نوبت نہ آئے، اس کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
مدھیہ پردیش: زرعی قوانین کو صحیح قرار دینے کے لیے وزرا پریس کانفرس کریں گے
مساجد کمیٹی کے اراکین کے مطابق مساجد کمیٹی کے ذریعہ جس طرح کی کوشش کی جارہی ہے، اس میں مساجد کمیٹی کو کافی حد تک کامیابی مل رہی ہے اور کہیں ایسے معاملات ہیں، جس میں کاؤنسل کے ذریعہ طلاق ہونے سے بچائے بھی گئے ہیں۔