ETV Bharat / state

اندور: ٹرک پلٹنے سے 6 مزدور زخمی - اندور کے ٹھیکیدار دیوی سنگھ

ضلع رائسین میں اندور سے للت پور جا رہا مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ اس حادثے میں 6 مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اندور: ٹرک پلٹنے سے 6 مزدور زخمی
اندور: ٹرک پلٹنے سے 6 مزدور زخمی
author img

By

Published : May 30, 2020, 3:55 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور سے للت پور جارہا مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ اس حادثے میں 6 مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں انتظامیہ نے دوسرے مزدوروں کو بس کے ذریعے للت پور بھیجا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک میں 60 مزدور سوار تھے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اندور کے ٹھیکیدار دیوی سنگھ کے اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے 60 مزدوروں کو ٹرک کے ذریعہ اتر پردیش کے للت پور روانہ کیا گیا۔ مزدوروں سے بھرا ٹرک صبح چار بجے سانچی کے قریب سلامت پور تیراہے پر پہنچا، جہاں اچانک ڈرائیور نے کنٹرول خو دیا اور ٹرک الٹ گیا۔ اس حادثے میں 6 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر سانچی پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی مزدوروں کو سانچی ہسپتال لایا گیا، جہاں پرائمری علاقے کے بعد چھ مزدوروں کو ودیشہ ضلع ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ وہیں کچھ مزدوروں کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ جن کو علاج کے بعد انتظامیہ نے بس سے للت پور کے لیے روانہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.