ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: ایک قبائلی شخص زندہ نذرِ آتش - مدھیہ پردیش کے گونا ضلع

مدھیہ پردیش کے گونا ضلع میں ایک مالیاتی تنازعہ کے چلتے مبینہ طور پر ایک قبائلی شخص کو زندہ جلادینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Tribal burnt alive in Madhya Pradesh; CM orders probe
مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی کو زندہ جلادیا گیا، وزیراعلیٰ نے دیا تحقیقات کا حکم
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 10:08 PM IST

گونا ضلع کے اکاواڈ کھرد گاؤں کا رہنے والا قبائلی شخص وجئے سہاریہ کا گاؤں کے ایک اور شخص سے مالیاتی تنازعہ چل رہا تھا، جس کے بعد اسے زندہ جلادیا گیا۔ واقعہ کے بعد وجئے سہاریہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

ہسپتال میں پولیس کو دیئے گئے بیان میں وجئے سہاریہ نے مقامی شخص رادھے شام لودھا پر الزام عائد کیا۔

ریاستی وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے اور انہیں انصاف دلانے کے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دے گی جبکہ ریاستی حکومت نے قبائل کےلیے بھی ایک قانون بنایا ہے۔

واقعہ کے بعد کانگریس نے شیوراج حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.