اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے مدرسے جامعہ فاطمہ اور وقف انجمن اصلاح المسلمین Waqf Anjuman Islah Al-Muslimeen Indore میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے انہیں حج کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی اور کہا کہ یہ آپ کے لیے خوش قسمت کی بات ہے کہ اللہ رب العالمین نے اس سال آپ کو اپنے گھر کی زیارت کے لیے بُلایا ہے Training camp organized for Hajj pilgrims in Indore۔
حج ادا کرنے کی خواہش ہر مومن کی ہوتی ہے مگر یہ سعادت کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہیں۔ گذشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کے پیش نظر سفر حج پر پابندی عائد تھی مگر اس بار حکومت سعودیہ نے عازمینِ حج کے استقبال کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ فی الوقت سفر حج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ملک سے بھی کوٹے کے مطابق عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے جن کی تربیت کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- First Caravan of Hajj Pilgrims: لکھنؤ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات
- Hajj 2022 Flights From Srinagar: جموں و کشمیر سے عازمین کا پہلا قافلہ 5 جون سے روانہ ہوگا
اسی کڑی میں ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مدرسہ جامعہ فاطمہ اور وقف انجمن اصلاح المسلمین نے عازمین حج کی تربیت کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہرین نے عازمین حج کو بنیادی معلومات فراہم کی۔ مولانا ریحان فاروقی نے حج کی اہمیت اور ارکان حج کی ادائیگی پر خطاب کیا تاکہ عازمین حج کو ارکان کی ادائیگی میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔