ریاست مدھیہ پردیش میں چل رہے سیاسی بحران کے درمیان اب مدھیہ پردیش کے اسمبلی اراکین جے پور پہنچنے والے ہیں۔
جے پور ایئرپورٹ پر ان اسمبلی اراکین کو ریسورٹ تک لے جانے کے لیے تین لگزری بس منگوائی گئی ہیں۔
سبھی تین بسوں میں سوار ہوکر یہ تمام اسمبلی رکن جے پور ایئرپورٹ سے رسول جائیں گے، ان اسمبلی رکن کا جے پور ایئرپورٹ پہنچنے کا وقت صبح گیارہ بجے کا تھا لیکن اب بارہ بجے ایئرپورٹ پر پہنچنے کا وقت بتایا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق مدھیہ پردیش ریاست کے 92 اسمبلی رکن آج جے پور پہنچیں گے، یہ تمام اسمبلی رکن انڈیگو ایئرلائنز کے خاص ہوائی جہاز سے پہنچیں گے۔
وہیں جے پور ایئرپورٹ پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہاں پر پولیس محکمے کے تمام اعلیٰ افسران موجود ہیں اور پولیس کے جوان مستحدی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ان اسمبلی رکن کو اسکورڑ کرنے کے لئے پولیس کی گاڑیاں بھی موجود ہے۔
زرائع کے مطابق مدھیہ پردیش سے آنے والے اسمبلی رکن کو دارالحکومت جے پور کے دہلی روڈ پر واقع ایک ریسورٹ میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ دہلی روڈ پر واقع یہ وہی ری سوٹ ہے جہاں پر ممبئی سے آئے ہوئے اسمبلی رکن رکے تھے، ریاست کے اجمیر اور دیگر جگہوں پر بھی ہوٹل کو دیکھا گیا ہے۔
وہیں وزیر اعلی گہلوت خود اس تمام معاملے کی مونیٹرنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔