کٹنی: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں تین خواتین کی موت ہو گئی۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ مادھو نگر تھانہ علاقہ میں قومی شاہراہ کے نزدیک پپرودھ گاؤں میں کل دیر شام میہار سے جبل پور جانے والی مسافر گاڑی اور ایک ٹرک کے ٹکرانے سے تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں جبل پور کے باشندے روشن پٹیل (45)، مدھو پٹیل (20)، مالتی پٹیل (50) کی موت ہوگئی۔ پولس نے بتایا کہ حادثے میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
وہیں راجستھان کے ضلع اجمیر میں قومی شاہراہ نمبر 48 اجمیر-سری نگر پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹانٹوٹی کے باشندہ کنبہ کار میں سوار ہوکر کھا ٹوشیام جی سے واپس آرہا تھا کہ کل دیر رات ان کے آگے چلنے والے ٹرک کے اچانک بریک لگانے سے کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دو افراد نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ چھ دیگر مرد اور خواتین شدید زخمی ہیں اور اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مہلوکین میں منیش (6)، گیان چند (62) اور بھاگ چند شامل ہیں۔ سری نگر تھانہ کی پولس سڑک حادثہ کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road accident in Gonda گونڈہ سڑک حادثے میں میاں اور بیوی کی موت
یو این آئی