ETV Bharat / state

Damoh Triple Murder Case مدھیہ پردیش میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - دموہ قتل کی خبر

دموہ ضلع کے دیوران گاؤں میں جھگڑے کے دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ملزم واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ Murder in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 1:02 PM IST

دموہ: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے دیوران گاؤں میں جھگڑے کے دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد کا گولی مارکر قتل کر دیا گیا، فائرنگ میں دو دیگر زخمی بھی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دموہ دیہات تھانے کے تحت دیوران گاؤں میں تنازعہ کی وجہ سے اہروار خاندان کے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ دونوں زخمیوں کو یہاں ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ Madhya Pradesh Triple Murder Case

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی آر تینیوار کے مطابق دیوران میں صبح ایک خاتون سے متعلق تنازعہ پرجگدیش پٹیل اورگھمنڈی اہیروار نامی لوگوں کے اہل خانہ آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران جگدیش پٹیل خاندان کے افراد نے فائرنگ کر دی جس سے گھمنڈی اہیروال (60)، اس کی اہلیہ رام پیاری (58) اور بیٹا مانک لال (32) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ وہیں گھمنڈی کے بیٹے مہیش (30) اورببلو (28) کوتشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھمنڈی اہیروار کے خلاندان پر گولی چلانے والوں میں جگدیش پٹیل، سوربھ پٹیل، منیش پٹیل، شبھم پٹیل، کودو پٹیل اور گھنشیام پٹیل شامل بتائے جاتے ہیں۔ تمام دیوران کے رہائشی ہیں۔ ان کے خلاف قتل، درج فہرست ذات قبائل مظالم روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder of Man in Birthday Party سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کے لیے آنے والے ایک شخص کا قتل، چار گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ واقعہ کے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس فورس روانہ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر پہنچے کلکٹر ایس کرشنا چیتنیا نے بتایا کہ اس معاملے میں قواعد کے مطابق جو بھی کارروائی ہوگی، پولس کی جانب سے کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے ، درج فہرست ذات قبائل مظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت جو بھی مدد طے کی جائے گی، وہ متوفی کے اہل خانہ کو فراہم کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.