ETV Bharat / state

Muslim Youth Beaten گربا پنڈال میں تین مسلم نوجوانوں کی پٹائی ،ہنگامہ برپا - مدھیہ پردیش کے اجین

اجین میں اپنی شناخت چھپا کر گربا پنڈال میں داخل ہونے والے تین مسلم نوجوانوں کے پکڑے جانے اور ان کی پٹائی پر وزیر داخلہ نروتم مشرا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ Muslim Youth Beaten

گربا پنڈال میں تین مسلم نوجوانوں کی پٹائی ،ہنگامہ برپا

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 4:27 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اجین میں گرپا پنڈال میں تین مسلم نوجوانوں کے داخلے اور ان کی پٹائی کے واقعے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ درگا اتسو سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کے ذریعہ گربا پنڈالوں میں ہندووں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے داخلے پر شناختی کارڈ دکھانے پر ہی داخلے کی بات کہی گئی تھی اس کے باوجود بھی اجین کے گربا پنڈال میں تین مسلم نوجوانوں کے پکڑے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے ۔Three Muslim Youth Caught In Garba Pandal And Beaten In Madhya Pradesh

گربا پنڈال میں تین مسلم نوجوانوں کی پٹائی ،ہنگامہ برپا

ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ جب ہم نے احکامات جاری کر دیے تھے تو ان لوگوں کو ایسی جگہوں پر نہیں جانا چاہیے۔ انہیں جہاں منع کیا گیا تھا۔ انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔

انہوں نے کہا اگر اتنا ہی ہندو مذہب کے لئے آستھاں ہے تو ان لوگوں کو اپنا الگ سے گربا پنڈال بنا کر انہیں وہاں گربا کرنا چاہیے اس سے سماج میں ایک اچھا پیغام جائے گا۔ کسی دوسرے مذہب کے پروگراموں میں کسی بھی طریقے کی رکاوٹ نہ پیدا کرے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے اجین میں کالی داس اکاڈمی میں جاری گربا پروگرام کے دوران تین مسلم نوجوانوں کے پکڑے جانے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ گربا پنڈال میں 3 مسلم نوجوانوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر بجرنگ دل کے کارکنان اور عام لوگوں نے مل کر تینوں کی پٹائی کر دی۔ اس دوران بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Covid Vaccination Campaign کووڈ کی ٹیکہ کاری مہم میں 218.77 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

وہی ہندو مذہب کے تہوار نوراتری کے شروع ہونے سے پہلے ہی ریاست میں گربا پنڈالوں میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے لئے وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے لوگوں کے آدھار اور شناختی کارڈ کی جانچ کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔ اس کے بعد بھی متعدد جگہوں پر کئی مسلم نوجوان اپنی شناخت چھپا کر پنڈال میں داخل ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ اس کے بعد ہندو تنظیم کے لوگ انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔ Three Muslim Youth Caught In Garba Pandal And Beaten In Madhya Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.