اس حادثے میں دو مرد اور ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
اچھا پور ہائی وے پر تھانا بڑوا علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اونکار شیو درشن کرنے ایک موٹرسائکل پر تین افراد کو نامعلوم گاڑی نے زوردار ٹکر مار دی جس میں تینوں کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپیٹل بھیج کر تفتیش شروع کر دی۔
اندور کے مارواڑی ھاابہ سے دوستوں کے ساتھ کھانا کھاکر لوٹ رہے چندو نے دو مرد اور ایک عورت کو موٹرسائکل نمبر mp09 7813 سڑک پر دیکھ کر تھانے میں اطلاع دی۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ مرنے والے تینوں افراد اندور ریسی وہار کالونی کے بتائے جا رہے ہیں۔
ہلاک شدہ افراد کی شںاخت پون (19 برس)، میوری(21 برس) اور پوجا کے طور کی گئی ہے۔