ETV Bharat / state

ریپ، قتل کے تین ملزم گرفتار - جنسی زیادتی

مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں پولیس نے ایک لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اس کا قتل کرنے کے جرم میں فرار تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Three accused of rape and murder arrested
ریپ، قتل کے تین ملزم گرفتار
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 12:53 AM IST

پولیس افسر گورو تیواری نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے تین ملزم کالو سنگھ نِناما، دِپلا اور روی سنگھ نناما کو گاؤں کے باہر جنسی زیادتی گیا۔

ان تینوں ملزموں نے بھیروپاڑہ گاؤں میں ایک لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اس کا قتل کر دیا اور لاش کو پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ گذشتہ روز پولیس نے لڑکی کی لاش برآمد کی تھی۔ ایس پی تیواری نے بتایا کہ ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ وہ شراب پی کر آئے تھے اور انہوں نے دکان سے گھر جانے کے دوران لڑکی کو اغواء کر لیا۔

مزید پڑھیں:

اڑیسہ: کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

لڑکی کو گاؤں کے باہر لے جا کر تینوں نے اسے جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد اسے قریب کے ایک پانی سے بھرے گڈھے میں ڈبو ڈبو کر مار دیا۔ بعد ازاں ملزموں نے اس کی لاش 'مکَّا' کے ایک کھیت میں پھینک دی اور گاؤں سے فرار ہونے کے فراق میں تھے۔ دریں اثناء وہ پولیس کی گرفت میں آ گئے ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.