ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: 16 باغی اراکین اسمبلی کا استعفی منظور

ریاست مدھیہ پردیش کے اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی نے کانگریس کے 16 باغی اراکین اسمبلی کے استعفے کو منظور کر لیا ہے، فی الحال یہ تمام اراکین اسمبلی بنگلور میں مقیم ہیں۔

Speaker approved the resignation of 16 rebel members
اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 2:28 AM IST

جمعرات کو سپریم کورٹ نے اسپیکر سے کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کرنے کو لیکر سوال کیا تھا، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے وزیراعلی کمل ناتھ کو شام تک اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔

اسپیکر این پی پرجاپتی نے کہا کہ 10 مارچ کو مستعفی ہونے والے 16 اراکین اسمبلی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعلی کمل ناتھ سے شام 5 بجے تک اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ شام پانچ بجے سے پہلے یہ عمل مکمل کیا جانا چاہیے۔ عدالت کے مطابق ہاتھ اٹھانے کے ساتھ ہی فلور ٹیسٹ مکمل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.