لوگوں کو لاک ڈاوؤن کی پیری کروانے کے لیے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افضائی کے لیے کلیکٹر راکیش سنگھ اور ایس پی ڈی ایس بھدوریا تلہ چوک سمیت شہرکے متعدد چیک پوائنٹس پر پہنچے۔ ان کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے حال چال جانا۔ صرف یہی نہیں کلکٹر اور ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔
مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن میں اضافہ جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں دن رات ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کلیکٹر، ایس پی سمیت اے ڈی ایم جے پی سچان، ایس ڈی ایم آر آر پانڈے کئی گشت مقامات پر پہنچے، جہاں ان کے ساتھ بات چیت کی اور ناشتہ کیا۔