ETV Bharat / state

'کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں روآنہ'

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 1:30 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست کے جن 4 مقامات میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں دارالحکومت سے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ ان میں کھرگون، بیتول، چھندواڑہ اور رتلام شامل ہیں۔

شیوراج سنگھ چوہان
شیوراج سنگھ چوہان

وزیراعلیٰ نے اسمارٹ گارڈین میں شجرکاری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں سینیئر افسر کورونا وائرس کے کنٹرول کے انتظامات کو دیکھیں گے۔

شیوراج سنگھ چوہان
شیوراج سنگھ چوہان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر کے سرحدی اضلاع چھندواڑہ میں زیادہ مریضوں کی تعداد کے پیش نظر کورونا کے مؤثر کنٹرول کے لیے تین دن کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریاست میں اتوار کا لاک ڈاؤن جن شہروں میں پہلے سے رہا ہے وہاں حسب معمول رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس طرح شہریوں نے 'میری ہولی، میرے گھر' کے سلوگن پر عمل کیا، اسی طرح رنگ پنچمی کا تیوہار اور دیگر آئندہ تیوہار سادگی سے گھریلو سطح پر منائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، وہاں اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

چوہان نے کہا کہ ریاست میں یکم اپریل سے ٹیکہ کاری کی مہم تیز کی گئی ہے۔ تقریباً تمام اضلاع نے ہدف پانے کی کوشش کی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 45 برس سے زیادہ کی عمر کے لوگ ٹیکہ ضرور لگوائیں، یہ ویکسین وائرس سے لڑنے کی استعداد میں اضافہ کرتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.