ETV Bharat / state

Hamidia College Urdu Seats Issue بھوپال کے حمیدیہ کالج میں اردو سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ

بھوپال کے سب سے قدیم حمیدیہ گورنمنٹ ڈگری کالج Hamidiya Government Degree College میں جہاں کورونا قہر سے قبل ایم اے اردو میں 50 سیٹوں پر طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا، وہیں کورونا قہر کے بعد کالج انتظامیہ نے ایم اے اردو میں داخلہ کی سیٹوں کو کم کرکے 10 کردیا ہے۔ اس معاملے پر طلبہ نے حمیدیہ کالج کی انتظامیہ سے اردو سیٹس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand to Increase Urdu Seats in Hamidia College

Demand to Increase Urdu Seats in Hamidia College
بھوپال کے حمیدیہ کالج میں اردو سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 4:00 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں حکومت کے ذریعہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کی باتیں زور و شور سے کی جاتی ہیں، لیکن عملی طور پر اس کا فقدان نظر آتا ہے۔ دارالحکومت بھوپال کے سب سے قدیم حمیدیہ گورنمنٹ ڈگری کالج Hamidiya Government Degree College میں جہاں کورونا قہر سے قبل ایم اے اردو میں 50 سیٹوں پر طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا، وہیں کورونا قہر کے بعد کالج انتظامیہ کے ذریعہ ایم اے اردو میں داخلہ کی سیٹوں کو کم کرکے 10 کردیا گیا ہے۔ Demand to Increase Urdu Seats in Hamidia College

بھوپال کے حمیدیہ کالج میں اردو سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ

مسلسل کم کی جانے والی اردو سیٹوں کے معاملہ کو لیکر تنظیم بزم ضیا کے ذریعہ تحریک شروع کی گئی ہے اور بزم ضیا کے ذمہ داران کی قیادت میں طلبہ کے وفد نے محکمہ تعلیم کے کمشنر دیپک سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں طلبہ کی مشکلات اور اردو طلبہ کی خواہش کو لیکر میمورنڈم پیش کیا۔ Demand to Increase Urdu Seats in Hamidia College

طلبہ سے ملاقات کے بعد محکمہ تعلیم کے کمشنر نے حمیدیہ کالج کے ایم اے میں داخلہ سیٹ میں اضافہ کرنے کا یقین دلایا۔ وہیں اس معاملے پر بزم ضیا کے صدر فرمان ضیائی نے کہا کہ طلبہ اردو پڑھنا چاہتے ہیں، لیکن کالج انتظامیہ کے ذریعہ محکمہ تعلیم کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔ جس حمیدیہ کالج میں کورونا قہر سے قبل ہر سال ایم اے اردو میں 59 طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا وہاں پر کالج انتظامیہ کی تنگ نظری کے سبب داخلہ سیٹ کو کم کرکے پہلے 49 اب اسے 10 تک محدود کردیا گیا ہے۔Demand to Increase Urdu Seats in Hamidia College

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: حمیدیہ کالج میں اردو ہفتہ

وہیں طلبہ کا کہنا ہے کہ حمیدیہ کالج میں اردو کو لے کر اچھی پڑھائی ہوتی ہے اور حمیدیہ کالج وہ کالج ہے، جہاں بڑے بڑے اردو کے ادیبوں اور شاعروں نے تعلیم حاصل کی ہیں۔ مگر افسوس کورونا وبا کے بیچ طلباءنے داخلے نہیں لئے تو حکومت نے اردو کی سیٹوں کو گھٙٹا کر 50 سے 10 کردیا۔ جب کہ اب اردو میں داخلہ لینے والے خواہشمندوں کی تعداد زیادہ ہیں۔ بزم ضیاء کی کوششیں اور طلبات کی خواہش کو دیکھتے ہوئے کمشنر نے سیٹوں میں اضافے کی یقین دہانی تو کی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اب ریاستی حکومت اس پر کس طرح کے اقدام اٹھاتی ہے۔ Demand to Increase Urdu Seats in Hamidia College

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.