پولیس ذرائع کے مطابق انجینئرنگ کی طالبہ جیوتی آریہ کل رات اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سونے چلی گئی تھی۔
آج صبح جب اس کے گھروالوں کو جیوتی بستر پر نہیں ملی تو وہ اسے دیکھنے دوسرے کمرے میں گئے۔ تو اہل خانہ کو اس کمرے میں جیوتی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی۔ گھروالوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ جائےوقوع پر پہنچی پولیس نے طالبہ کی لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی جانچ شروع کر دی۔