اندور: یوم آزادی کے موقع پر جہاں ایک طرف عوام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کر رہی تھی دوسری طرف ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ ہفتہ ترنگا ریلی پر نامعلوم شرپسندوں کے ذریعہ پتھراو اور پٹرول بم پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
مقامی باشندوں نے اس واقعے کی شکایت تھانے میں درج کرائی۔ پولیس نے تحریری شکایت کی بنیاد پر معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور تفتیش شروع کردی۔ اس معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ترنگا ریلی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کی اور ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے اس معاملے میں وجے مالویاور راکیش پرجا پتی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ گھن شام نائک مفرور ہے۔اس کی تلاش کی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Aziz Qureshi Reaction ہندوستان کا مسلمان وفادار ہے، عزیز قریشی
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی عبادت گاہوں پر آدھی رات کے بعد پیٹرول بم پھینکنے والوں کو پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا ان میں ایک لڑکی بھی شامل تھی۔