اندور میں کورونا وائرس کی وبا کے چلتے جہاں پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے، وہیں مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جب انتظامیہ نے کرفیو میں سختی کرنے کا اعلان کیا تو چندن نگر علاقے می پولیس پہنچی تو وہاں کے لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا تھا، جس کے باعث پولیس نے وہاں کے مقامی کو گرفتار کر سخت کارروائی کرتے ہوئے دوسرے شہر میں منتقل کردیا تھا، جس میں سے ایک شخص کورونا وائرس پازیٹیو آیا ہے۔
اس تعلق سے تھانہ چندن نگر کے انچارج یوگیش سنگھ تومر نے بتایا کہ چندر نگر علاقے میں جب پولیس گشت کر رہی تھی تو وہاں کے کچھ لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا تھا، اس تعلق سے پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کر ان پر این ایس اے لگائی تھی، جس کے تحت ان ملزموں کو جبل پور کی جیل بھیج دیا تھا، تو وہاں جب جانچ ہوئی تو ایک شخص کا کورونا وائرس پازیٹیو آیا، اب اس کے آگے کی جانچ کی جارہی ہے اور جو بھی ان کے رابطے میں تھا ان کو معلوم کیا جا رہا ہے۔