ETV Bharat / state

نقلی دودھ کا کاروبار کرنے والا گروہ بے نقاب، 57 افراد گرفتار - 57 arrested

ریاست مدھیہ پردیش میں نقلی دودھ اور کھوا بنانے کا غیر قانونی کام جم کر کیا جارہا ہے اور اس طرح کے معاملات مسلسل سامنے آتے جارہے ہیں۔

نقلی دودھ کا کاروبار
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 7:45 PM IST

ریاست کے متعدد علاقوں میں اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کی 20 ٹیموں کی تشکیل دی گئی تھی جس نے چھاپہ مارا اور اس کارروائی میں بڑے پیمانے پر نقلی دودھ اور کھوا ضبط کیا ہے اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث 57 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے ایس پی راجیش بھدوریہ نے بتایا کہ محکمۂ تغذیہ اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے گوالیار، بھنڈ، مرینا جیسے متعدد علاقوں میں واقع فیکٹریوں میں چھاپے مارے اور اس دوران وہاں سے ہزاروں لیٹر نقلی دودھ اور کیمیکل سے بنا ہوا کھوا ضبط کیا گیا۔

نقلی دودھ کا کاروبار

گری راج فوڈ سپلائر فیکٹری میں سے محکمۂ نے 500-500 لیٹر کے دو ٹینکرز پکڑے ہیں اور ایک آئس فیکٹری سے 2000 لیٹر نقلی دودھ اور 1500 کلو کیمیکل سے بنا ہوا کھوا بر آمد کیا ہے۔

اس پوری کارروائی میں ایس ٹی ایف اور محکمۂ تغذیہ کی مشترکہ ٹیم نے 20 عدد دودھ کے ٹینکرز اور دودھ کے کین سے بھری 11 پک اپ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔

Intro:Body:

noman 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.