ETV Bharat / state

Shivraj Singh Chauhan on OBC Reservation: مرکز اور ماہرین قانون سے او بی سی ریزرویشن پر بات چیت جاری

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں کوئی پسماندہ طبقے کا ہو یا کسی بھی طبقے کے مفادات کا تحفظ Protection of Backward Class ریاستی حکومت کرے گی۔ چوہان نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے وہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور ماہرین قانون سے او بی سی ریزرویشن OBC Reservation پر بات چیت کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 9:06 PM IST

وزیراعلی مدھیہ پردیش کا او بی سی ریزرویشن معاملے پر ایوان میں بیان

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان CM Shivraj Singh Chauhan نے آج ودھان سبھا میں کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ریاست میں پنچایت انتخابات Panchayat Elections in The State او بی سی کے ریزرویشن کے ساتھ ہو، اس کے لئے وہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلی چوہان نے ایوان میں پنچایت انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے موضوع OBC Reservation Issue پر کانگریس کی جانب سے تحریک التوا پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

بحث کے دوران دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کو گھیرنے کی کوشش کی اور الزام تراشی کے دوران نوک جھوک کے حالات بھی بنے۔وزیراعلی چوہان نے اپوزیشن ارکان کی باتوں کا سلسلہ وار جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہ او بی سی ریزرویشن کے مدنظر اپوزیشن مخالفت کرے،یا کوئی ساتھ دینے کی کوشش کرے یا نہ کرے،حکومت او بی بی سی کے مفادات کے تحفظ انہیں ریزرویشن دلانے کی مہم کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں کوئی پسماندہ طبقے کا ہو یا کسی بھی طبقے کا ان کے مفادات کا تحفظ ریاستی حکومت کرے گی۔وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے وہ وزیر اعظم نریندر مودی،وزیر داخلہ امت شاہ اور ماہرین قانون سے بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ او بی سی بہبود کے لئے ریاستی حکومت نے کبھی بھی سمجھوتا نہیں کیا۔8800عہدوں پر بھرتی نکالی جس پر 27 فیصد ریزرویشن او بی بی سی کو دیا۔وزیراعلی نے کہا کہ پنچایتی راج ایکٹ میں حکومت نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔حکومت باعہد ہے کہ پنچایت کے انتخابات او بی سی ریزرویشن کے ساتھ ہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت بھی اس معاملے میں کورٹ سے رجوع ہورہی ہے۔حکومت پسماندگی یا کسی بھی طبقے کے ساتھ کبھی نہ انصافی نہیں ہونے دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.