ETV Bharat / state

کریٹو کرنسی کی آڑ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش میں بھوپال کی اسپیشل ٹاکس فورس (ایس ٹی ایف) نے ممنوعہ کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک بین الاقومی گروہ سے وابستہ دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کریٹو کرنسی کی آڑ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 8:56 PM IST

ایس ٹی ایف کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ مدھیہ پردیش کے جبلپور کے برجیش ریکوار اور اس کی بیوی سیما ریکوار ہیں۔
پولیس کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایس ٹی ایف پرشوتم شرما نے بتایا کہ پورا معاملہ تقریباً 50 کروڑ روپے کی ٹھگی کا ہے جس میں تقریباً ایک ہزار لوگوں کے ساتھ جعلسازی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کے تار ہانگ کانگ سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ ریکٹ ایس سی ٹیکنیشئن اور معمولی ڈپلومہ یافتہ افراد چلا رہے تھے۔ بھوپال میں ٹھگی کا شکار ہونے کے بعد کئی لوگوں نے پولیس کے خصوصی ڈائرکٹر سے اس کی شکایت کی۔
پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس ٹی ایف اشوک اوستھی کی ہدایت پر اس پوری کارروائی کو انجام دیا گیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ پی سی یو سی نامی کمپنی کی کرپٹو کرنسی کی خریدو فروخت دنیا میں بہت زیادہ ہے۔ برجیش ریکوار سمیت دو لوگ اس کاروبار میں بھارت میں پرموٹر ہیں۔ دونوں پر فرضی ایکسچینج کے الزامات ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.