سرکاری اطلاع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اس دوران ریاست میں ایک ہزار 888 جانوروں کی بھی موت ہوچکی ہے۔
زبردست بارش کی وجہ سے ایک لاکھ 18 ہزار 386 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے متعدد مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے جبکہ کچھ عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ریاست میں تقریبا 55 لاکھ 36 ہزار 517 کسان اور 47ء60 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔
ریاست میں سال 2013 کے بعد اس سال سب سے زیادہ 1203 ایم ایم بارش درج کی گئی۔
زیادہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے ارد اور سویابین کی فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں تقریبا 12 ہزار کروڑ روپے کا ابتدائی نقصان کے اندازے لگائے گئے ہیں۔
ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثروں کو اب تک 77 کروڑ روپے تقسیم کرچکی ہے اور فصلوں کو ہوئے نقصان کا جنگی پیمانے پر سروے کیا جارہا ہے۔
کچھ مقامات پر سروے ہوچکا ہے لیکن مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کئی مقامات پر دشواریاں پیش آرہی ہیں۔