ETV Bharat / state

Shivraj Singh to Visit Vidisha شیوراج آج ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے - مدھیہ پردیش میں ژالہ باری

مدھیہ پردیش محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹے کے دوران ریاست کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے۔ وہیں وزیراعلی آج ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ Hailstorm in Madhya Pradesh

Shivraj Singh to Visit Vidisha
شیوراج آج ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 11:52 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وہ آج ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں گے اور کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ ان دونوں جگہوں پر فصلوں کی حالت دیکھنے کے بعد وہ پورے مدھیہ پردیش کے کسانوں سے بات کریں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ کسان بھائیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن فکر نہ کریں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ان کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون پر ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرایا ہے۔

مدھیہ پردیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں موسم بتدریج معمول پر آجائے گا تاہم اگلے 24 گھنٹے کے دوران جبل پور سمیت ڈویژن کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہوں گے۔ دوسری طرف منگل کو گوالیار چمبل، ریوا اور ساگر ڈویژن میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ وہیں بھوپال، اندور، اجین سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ وہیں دو روز سے ہوئی بارش اور ژالی باری کی وجہ سے کسانوں کے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hailstorm in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.