سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو سیلاب کی صورتحال سے متعلق فون پر مطلع کیا۔
اس سے قبل این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی رات گئے ہوشنگ آباد، سیہور، رائے سین، بالا گھاٹ اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف تھیں۔
ریاست کے وسطی، جنوبی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ نرمدا اور دوسرے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
ساحلی دیہات اور قصبوں میں سیلاب کے پانی کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
فوج کے ہیلی کاپٹروں اور فوجی جوانوں کو بھی راحت اور بچاؤ کاموں میں لگایا گیا ہے۔
کم سے کم نو سے زیادہ اضلاع میں سیلاب کی صورتحال زیادہ تشویشناک ہے۔