ETV Bharat / state

کورونا سے پولیس اہلکار کی موت پر شیوراج سنگھ کا اظہار تعزیت - کورونا وائرس

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا وائرس سے متاثر دیویندر کمار نامی پولیس افسر کی دوران علاج موت ہوگئی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے اس کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیوراج سنگھ کا اظہار تعزیت
شیوراج سنگھ کا اظہار تعزیت
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 1:11 PM IST

انسپکٹر کے عہدے پر تعینات دیویندر کمار کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ان کا اندور کے ہسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں کل شب ان کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا کہ 'دیویندر کمار نے کورونا سے جنگ میں فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی، اندور کے ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، حال ہی میں ان کی رپورٹ نگیٹو بھی آئی تھی لیکن کل دیر رات دو بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے اس کے تئیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'بحران کی اس گھڑی میں پوری ریاست دیویندر کمار کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ شیوراج سنگھ نے پسماندگان کو ریاستی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی رقم اور ان کی اہلیہ کو محکمے میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.