سرکاری ذرائع کےمطابق چوہان نے یوگی آدتیہ ناتھ کو گرفتاری کے سلسلے میں بتایا اور کہا کہ ریاستی پولیس وکاس دوبے کو اترپردیش پولیس کے سپرد کر دے گی۔
مزید پڑھیں:وکاس دوبے کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر اترپردیش بھیجا جائے گا
وکاس دوبے پرالزام ہے کہ اس نے 2 جولائی2020 کو ضلع کانپور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پر حملہ کرکے افسران سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس کے بعد سے اتر پردیش پولیس اسے اور اس کے ساتھیوں کو تلاش رہی تھی۔
دریں اثناء ریاستی پولیس کے ایک سینیئر پولیس افسر نے اجین سے آج صبح وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
اس کے ایک دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے حالانکہ اس کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔