ETV Bharat / state

CM Shivraj in Bengaluru شیوراج سرمایہ کاروں سے بات چیت کیلئے بنگلورو دورے پر

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 11:40 AM IST

جنوری کے دوسرے ہفتے اندور میں مجوزہ عالمی سرمایہ کار کانفرنس کی وسیع تیاریوں کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بنگلورو میں ملک کے سرکردہ صنعت کاروں اور کاروباری گروپوں کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے انہیں ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دینے کے کام میں مصروف ہیں۔ Shivraj On Investors

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو/بھوپال: جنوری کے دوسرے ہفتے اندور میں مجوزہ عالمی سرمایہ کار کانفرنس کی وسیع تیاریوں کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بنگلورو میں ملک کے سرکردہ صنعت کاروں اور کاروباری گروپوں کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے انہیں ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دینے کے کام میں مصروف ہیں۔ چوہان کی قیادت میں ریاستی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بدھ سے بنگلورو کے دورے پر ہے۔ چوہان نے بدھ کی رات ایک 'نیٹ ورکنگ ڈنر' کا اہتمام کیا اور 45 سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر، الیکٹرانکس، آٹوموبائل، انجینئرنگ، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ کے شعبوں سے وابستہ صنعتکار اور ان کے نمائندے موجود تھے۔Shivraj On Investors

سرکاری ذرائع کے مطابق چوہان نے صنعت کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں اندور میں منعقد ہونے والی سرمایہ کار کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس دوران صنعت کاروں کو حکومت کی طرف سے ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔ صنعتکاروں نے بھی سرمایہ کاری کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آج بھی چوہان صبح سے ہی صنعت کاروں سے 'ون ٹو ون' بات چیت کریں گے۔ سرمایہ کاروں کو مدھیہ پردیش میں 'اسٹارٹ اپ (یونیکارن)' کے میدان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے۔ ریاست میں اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے میدان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعتوں میں بھی سرمایہ کاری کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ریاستی حکومت اندور میں 11 اور 12 جنوری کو گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر ریاستی حکومت کا محکمہ صنعت اس کام میں مصروف ہے اور چوہان خود ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Criticize Shivraj Govt شیوراج سنگھ چوہان حکومت پرانے بھوپال اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، ناصر الاسلام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.