ETV Bharat / state

Humanity Shamed in Satna ستنا میں انسانیت سوز واقعہ خاتون کو نیم برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا - ستنا میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

ستنا میں جیل سے رہا ہونے کے بعد چور خاتون کے گھر پہنچا اور اس کی پٹائی کردی، اتنا ہی نہیں بلکہ ملزم نے خاتون کو نیم برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا۔ فی الحال متاثرہ خاتون کا علاج جاری ہے، جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ woman beaten up and half naked in Satna

انسانیت سوزواقعہ
انسانیت سوزواقعہ
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 12:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں انسانیت کو شرما دینے والا معاملہ منظر عام پر آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے شکایت کی کہ ملزم نے جیل سے رہا ہونے کے بعد اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اسے گاؤں میں نیم برہنہ گھمایا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ woman beaten up and half naked in Satna

معاملہ ستنا کے تھانہ میہر کا ہے، جہاں گزشتہ دنوں کچھ لوگ چوری کی نیت سے ایک مکان میں داخل ہوئے تھے، اسی دوران گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی جاگ گئے، تو چار میں سے تین چور بھاگ گئے، ایک چور موقع سے پکڑا گیا، اس کے بعد اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا، پولیس نے رشی راج نامی چور کو جیل بھیج دیا، وہ گزشتہ روز جیل سے رہا ہوا اور اس کے بعد ملزم خاتون کے گھر پہنچ گیا، اور اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی، اتنا ہی نہیں ملزم نے خاتون کو نیم برہنہ کرکے پورے گاؤں میں گھمایا۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ’’ہفتے کی رات رشی راج اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ میرے گھر آیا اور میری پٹائی کی، اس کے بعد وہ مجھے گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے، ان لوگوں نے نہ صرف میری ساڑھی اتار دی، بلکہ مجھے پورے گاؤں میں گھمایا۔ خاتون کو دیر رات ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں:خاتون کی پٹائی کرنے والے ملزمین گرفتار

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد گاؤں میں پولیس کیمپ لگا ہوا ہے، اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولس تھانہ انچارج سنتوش تیواری نے کہا، ’’پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے، لیکن وہ خاتون کے برہنہ گھمانے کے واقعے سے انکار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.