ETV Bharat / state

Seminar On Competitive Exams مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری پر بھوپال میں سمینار

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 5:39 PM IST

جی ایس اکاڈمی حیدرآباد اور اے یو اسکول کے مشترکہ بینرتلے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کو لے کر سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کرکے ایسے سمیناروں کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔ Seminar On Competitive Exams

بھوپال میں جی ایس اکاڈمی سیمینار
بھوپال میں جی ایس اکاڈمی سیمینار

بھوپال: موجودہ دور کو مقابلہ جاتی امتحانات کے دور سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ داخلہ سے لیکر ملازمت تک کے ہر مرحلے میں طالب علم کو مقابلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ مقابلے کے اس دور میں وہی لوگ اپنی منزل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جو ذہنی یکسوئی اور لگن کے ساتھ ٹائم مینجمنٹ سے مقابلہ کے لئے اپنی تیاری کرتے ہیں۔ بھوپال کے ایک ہوٹل میں جے ایس اکاڈمی حیدر آباد اور اے یو اسکول بھوپال کے مشترکہ بینرتلے منعقد سمینار میں دانشوروں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے تلقین کی۔ Seminar On Preparation Of Competitive Exams In Bhopal

بھوپال میں جی ایس اکاڈمی سیمینار

سمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر حسن مسعود نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو اپنی منزل کے حصول کے لئے ذہنی یکسوئی اور لگن کے ساتھ ٹائم مینجمنٹ پر فوکس کرنے کی تلقین کی۔ وہیں جے ایس اکاڈمی حیدر آباد کے ڈائریکٹر محمد اقبال علی جاوید نے کہا کہ اقلیتی طلبا میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بس صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب طلباء کی ایک بڑی جماعت منزل کے حصول سے قاصر رہتی ہے۔ ہم نے جے ایس اکاڈمی کے ذریعہ حیدر آباد میں طلبا کے نیٹ امتحان کی تیاری کرنے کے دورہ یہ تجربہ کیا ہے۔ جے ایس اکاڈمی سے نیٹ امتحان میں طلبا نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے بعد اکاڈمی کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے بھوپال میں اس کی شاخ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں جے ایس اکاڈمی کی شاخ قائم کی جائے گی۔ ہمارا مقصد طلبا کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹ اور دوسرے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں:CM KCR to Launch National Party وزیراعلی تلنگانہ کی نئی قومی جماعت کا 5 اکتوبر کو اعلان

نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء نے کہا کہ ایسے سمینار کے انعقاد سے طلباء کو اپنے ڈاؤٹس کلیئر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے سمینار کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔ پروگرام میں اے یو اسکول کے ڈائریکٹر کلیم اختر ،بال بھون کے ڈائریکٹر عمر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔ Seminar On Preparation Of Competitive Exams In Bhopal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.