ETV Bharat / state

Molesting Tribal Girls قبائلی طالبات کے ساتھ فحش حرکت کرنے پر ایس ڈی ایم گرفتار - etv bharat urdu news

مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر شرمناک واقعہ پیش آیا۔ قبائلی ہاسٹل کی تحقیقات کرنے گئے ایس ڈی ایم نے طالبات کے ساتھ فحش حرکت کی جس کی شکایت پر ایس ڈی ایم کو گرفتار کر لیا گیا۔ Molesting Tribal Girls

قبائلی طالبات کے ساتھ فحش حرکت کرنے پر ایس ڈی ایم گرفتار

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 1:21 PM IST

Updated : Jul 12, 2023, 1:28 PM IST

بھوپال: سیدھی میں ایک قبائلی شخص پر پیشاب کرنے کے واقعے کے بعد ایک اور واقعہ نے مدھیہ پردیش کو شرمسار کر دیا ہے۔ اس بار شرمناک واقعہ قبائلی طالبات کے ساتھ پیش آیا اور ملزم ایس ڈی ایم ہے۔ الزام ہے کہ ایس ڈی ایم سنیل جھا جو کہ جانچ کے نام پر قبائلی ہاسٹل پہنچے تھے۔ انہوں نے فحش حرکت کرتے ہوئے طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ انہیں نامناسب طریقے سے چھوا اور گلے لگانے کی بھی کوشش کی، بلکہ ان سے ذاتی نوعیت کے سوالات بھی پوچھے گئے۔ ایس ڈی ایم سنیل جھا کے ہاسٹل سے جانے کے بعد طالبات نے ہاسٹل کی وارڈن سے کہا کہ "سر بہت خراب ہیں"۔ اس کے بعد ہاسٹل کی وارڈن نے ضلع کلکٹر تنوی ہوڈا سے اس کی شکایت کی جس کے بعد کلکٹر نے رات کو ہی جانچ کروائی۔ صبح 6 بجے POCSO اور SC-ST ایکٹ کے تحت ایس ڈی ایم سنیل جھا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد ایس ڈی ایم کو ایک گھنٹے بعد گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ڈی ایم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ(OBC) او بی سی ہاسٹل کا معائنہ کرنے کی ذمہ داری ایس ڈی ایم کے پاس ہے۔ اسی کے تحت ایس ڈی ایم اتوار کی شام قبائلی ہاسٹل پہنچ گئے۔ ہاسٹل کی وارڈن انہیں باہر ہی مل گئی۔ جسے ایس ڈی ایم نے باہر ہی کھڑا رہنے کو کہا اور ہاسٹل میں داخل ہو گئے۔ اور اندر ہاسٹل میں طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکتیں کی۔ ایس ڈی ایم کے جانے کے بعد طالبات نے وارڈن سے شکایت کی اور وارڈن نے کلکٹر سے، جس کے بعد ایس ڈی ایم کے خلاف کاروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ کلکٹر نے شکایت کے بعد فوری طور پر اسٹیٹ کمشنر قبائلی امور ڈپارٹمنٹ نشا مہرا کو تحقیقات کے لیے رات کو ہی بھیج دیا تھا۔ جب نشا مہرا نے تحقیقات کی تو ابتدائی تفتیش میں الزامات درست پائے جانے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے طالبات کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ایس ڈی ایم کے خلاف ایف آئی آر درج کر انہیں گرفتار کیا۔ اور جج راجیندر کمار شرما کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے ایس ڈی ایم کو جیل بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اٹھارہ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ٹیچر گرفتار

واضح رہے کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پہلے خفیہ ایف آئی آر کی گئی۔ جس کے بعد جس کالونی میں ایس ڈی ایم رہتے ہیں اسے گھیر کر انہیں گرفتار کیا گیا، یہاں تک کہ ایس ڈی ایم جھا کو بھی اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کی خبر نہیں تھی۔ ایف آئی آر کے فورا بعد پولیس نے آفیسر کالونی کی سڑکوں کو گھیرے میں لے لیا اور ایس ڈی ایم کو گرفتار کر کے کالی دیوی تھانے لے گئی۔ اور عدالت کے کھلنے تک اسے تھانے میں ہی رکھا گیا۔ بعد میں اسے عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد انہیں دوپہر ایک بجے جیل بھیج دیا گیا۔ ایس ڈی ایم جھا کو بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے۔ وہیں اس سب کاروائی کے بعد شام کو عدالت میں طالبات کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

Last Updated : Jul 12, 2023, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.