ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لگاتار کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ اپنی خدمات کو انجام دے رہے محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
اس لئے حفاظت کے ساتھ۔ ساتھ ان لوگوں کو صحیح علاج ملے اور وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو اس کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس لئے محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے ملازمین کے لیے جگہ۔ جگہ سینیٹا ئیزر مشین نے لگائی جارہی ہے۔ جس طرح ضلع انتظامیہ عام لوگوں کے ساتھ لاک ڈاون میں اپنی خدمات دے رہے ہیں ملازمین کا خیال رکھ رہے ہیں۔
اس سے اب لوگوں کو اطمینان ہے اور سینیٹائیزر مشین لگانے کی پہل کو اچھا مان رہے ہیں۔