ETV Bharat / state

تنہائیوں کی جنگ میں ہتھیار ہے یہی، تلوار سے بلند ہے درجہ کتاب کا - etv bharat news

ودیشہ کے سرونج میں سیفی سرونجی نامی شخص جو کبھی اسکول نہیں گیا لیکن آج ان اس کے پاس مدھیہ پردیش کی سب سے بڑی لائبریری موجود ہے جس میں اردو دنیا کے تمام شعراء اور ادیبوں کی کتابیں موجود ہیں۔

تنہائیوں کی جنگ میں ہتھیار ہے یہی، تلوار سے بلند ہے درجہ کتاب کا

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Dec 7, 2020, 10:52 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کی تحصیل سیرونج کا ایسا شخص جو نا کبھی اسکول گیا اور نہ ہی کبھی کالج کا منہ دیکھا لیکن آج وہ شخص اردو دنیا میں ایک بڑے ادیب ,شاعر ,مصنف, نثر نگار اور نقاد کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

ہم بات کر رہے ہیں سیفی سرونجی کی جنہوں نے اپنی محنت اور تعلیم کے تئیں لگن کی وجہ سے آج وہ ایک ایسے مقام حاصل کرچکے ہیں۔ جنہیں صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی جانا جاتا ہے۔

سیفی سرونجی کو کتابیں پڑھنے کا شوق ایسا تھا کہ آج ان کے پاس ایک بڑی لائبریری موجود ہے جس میں اردو دنیا کے تمام شعرا اور ادیبوں کی کتابیں موجود ہیں۔ سیفی سرونجی بیڑی بناکر کتابیں خرید کر پڑھتے تھے۔

ویڈیو

سرونجی کا عالم یہ ہے کہ آج ان کو دنیا کے تمام مشہور و معروف ادیب شاعر اپنی کتابیں بھیجتے ہیں۔ سیفی سرونجی اپنی لائبریری کے لیے تقریبا پانچ بار لندن کا دورا بھی کرچکے ہیں۔ تاکہ ان کی لائبریری میں تمام مشہور و معروف ادیب اور شعرا کے کتابیں موجود رہیں۔
مزید پڑھیں:

قوت مدافعت میں اضافہ کرنی والی ساڑیاں

سیفی سرونجی کا کتابوں سے اس طرح لگاؤ ہے کہ وہ اپنے کپڑے یا بیش قیمتی چیزیں چھوڑ سکتے ہیں لیکن کتابیں نہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ان کے پاس ایک ایسی لائبریری موجود ہے جس کی بھارت میں کوئی مثال نہیں۔

Last Updated : Dec 7, 2020, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.