پولیس ذرائع کے مطابق شاجاپور ضلع کے رہنے والے نتیندر منڈلوئی نےرات گشت سے لوٹنے کے بعد صبح اپنے بیرک میں خود کو گولی مارلی، جس سے اس کی جائےوقوع پر ہی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جین اپنےماتحت افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جائےوقوع کا معائنہ کیا۔
لاش کا پنچ نامہ بنا کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجا گیا ہے۔نتیندر کی خودکشی کی وجہ کا انکشاف ابھی نہیں ہوسکا ہے۔
پولیس معاملےکی تفتیش کررہی ہے۔