ETV Bharat / state

'جو کہیں گے وہ کریں گے'

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دیا ہے۔

sadhvi pragya singh thakur
author img

By

Published : Apr 17, 2019, 10:02 PM IST


ریاست کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'بھوپال پارلیمانی سیٹ سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر انتخاب لڑیں گی۔'

'جو کہیں گے وہ کریں گے'

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 'وہ انہیں بھوپال پارلیمانی حلقے سے کامیاب بنائیں۔'

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ 'اب تمام پارٹیاں تیار ہو جائیں کیونکہ انہوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے لیکن ہم وہ کریں گے جو ہم کہیں گے اور ہم سب مل کر بھوپال کی ترقی کریں گے۔'


ریاست کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'بھوپال پارلیمانی سیٹ سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر انتخاب لڑیں گی۔'

'جو کہیں گے وہ کریں گے'

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 'وہ انہیں بھوپال پارلیمانی حلقے سے کامیاب بنائیں۔'

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ 'اب تمام پارٹیاں تیار ہو جائیں کیونکہ انہوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے لیکن ہم وہ کریں گے جو ہم کہیں گے اور ہم سب مل کر بھوپال کی ترقی کریں گے۔'

Intro:بھوپال میں بھارتی جنتا پارٹی نے آج میٹنگ کر سادھوی پرگیہ ٹھاک کو بھوپال پارلیمانی حلقے سے اپنا امیدوار طے کیا -


Body:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک بھارتی جنتا پارٹی نے اپنا امیدوار طے نہیں کیا تھا -جبکہ کانگریس نے اپنے امیدوار کے طور پر سابق وزیراعلی دیگ وجے سنگھ کا نام پہلے ہی طے کر چکی تھی- آخر تمام قیاسوں کے بعد آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے میٹنگ کر بھوپال پارلیمانی حلقے سے بھارتی جنتا پارٹی کا امیدوار کے طور پر سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے نام کا اعلان کر دیا ہے-
میٹنگ کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نامہ نگاروں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھارتی جنتا پارٹی کے بھوپال پارلیمانی حلقے سے سادھوی پرگیہ ٹھاکر چناؤ لڑے گا انہوں نے کہا ان کا مقصد رہے گا بھوپال کی عوام کا فائدہ اور ان کی ترقی انہوں نے کہا سادھوی پرگیہ لوگو کی بھلائی کے لیے ہی دنیا میں آئی ہے اس لیے ہمیں انہیں بھوپال سے جیت دلانی ہے-
وہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی نو منتخب امیدوار سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے کہا کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ میں یہاں سے امیدوار ہوں انہوں نے کہا میرا سیاست میں ہاتھ مضبوط نہیں ہے پر میرے پاس جو طاقت ہے وہ بھوپال کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ ہیں جس میں پندرہ سال تک وزیراعلی رہے شیوراج سنگھ چوہان شامل ہیں- انہوں نے کہا اب دوسری پارٹیاں تیار ہو جائے کیوں کی اب تک پارٹیوں نے عوام کے ساتھ چھلاوا کیا ہے- پر ہم وہی کریں گے جو ہم کہیں گے اور ایک ساتھ مل کر بھوپال پارلیمانی سیٹ پر کامیابی حاصل کریں گے- سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے دگ وجے سنگھ پر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہم یہاں تین ایشوز کو خاص طور سے عوام کے بیچ میں لائیں گے- انہوں نے کہا ہمارا مذہب سناتن ہے اور اسے دہشت گردی کا نام دیا گیا ہے بھگوا کو بد نام کیا گیا ہے ہمیں ہندو دہشت گرد کہا ہے- میں اس بھگوا کو عزت دلاکر رہوں گی دوسرا کانگریس سرکار میں غیر قانونی کام بڑے پیمانے پر کیے گئے ہیں آئین کو چوٹ پہنچائی گئی ہے کونسی سرکار میں خواتین پر ظلم ڈھائے گئے ہیں- اور تیسرا کانگریس نے ہمارے فوجیوں کا مذاق اڑایا ہے جس میں دگ وجے سنگھ بھی شامل ہے ان سب باتوں کو ہم عوام کے سامنے لائیں گے-

بائٹ- شیو راج سنگھ چوہان.... سابق وزیر اعلی مدھیہ پردیش
وائٹ- سادھوی پرگیہ ٹھاکر ......بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار


Conclusion: بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھوپال پارلیمانی حلقے سے امیدوار طے -
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.