بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم ایل اے لکشمن سنگھ کے سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں دیئے گئے ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ یہ کہہ رہے کہ راہل گاندھی کو زیادہ 'ہائی لائٹ' کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لکشمن سنگھ، جو گنا ضلع کی چاچوڈا سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں، کہتے ہیں کہ راہل گاندھی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ صدر نہیں ہیں۔ کانگریس کے کارکن ہیں۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کچھ بھی نہیں ہیں۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “راہل گاندھی کو اتنا ہائی لائٹ نہ کریں۔ ہم بھی نہیں کریں گے۔ وہ ایم پی ہیں۔ صرف ایک ایم پی ہے اور وہ ہمارے دوسرے ایم پیز کے برابر ہے۔‘‘
-
Madhya Pradesh Congress leader Lakshman Singh (Diggi Raja’s Brother), who is also the brother of former state chief minister Shivraj Singh Chouhan, said Rahul Gandhi is just a party MP and not a big leader. The comment came at a press conference where the leader was asked about… pic.twitter.com/hRnVsLSfam
— Eagle Eye (@SortedEagle) December 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Madhya Pradesh Congress leader Lakshman Singh (Diggi Raja’s Brother), who is also the brother of former state chief minister Shivraj Singh Chouhan, said Rahul Gandhi is just a party MP and not a big leader. The comment came at a press conference where the leader was asked about… pic.twitter.com/hRnVsLSfam
— Eagle Eye (@SortedEagle) December 31, 2023Madhya Pradesh Congress leader Lakshman Singh (Diggi Raja’s Brother), who is also the brother of former state chief minister Shivraj Singh Chouhan, said Rahul Gandhi is just a party MP and not a big leader. The comment came at a press conference where the leader was asked about… pic.twitter.com/hRnVsLSfam
— Eagle Eye (@SortedEagle) December 31, 2023
لکشمن سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی طور پر عظیم نہیں ہوتا۔ یہ کرم سے ہوتا ہے۔ راہل گاندھی کو اتنا بڑا لیڈر نہ سمجھیں۔ سنگھ کا ویڈیو ہفتہ کو گنا ضلع ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کے وقت کا بتایا جاتا ہے۔ لکشمن سنگھ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اس بیان کے بعد کئی ریاستی بی جے پی لیڈروں نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'شادی کریئے، داڑھی مت بڑھائیے ہم لوگ بارات میں جائیں گے'
ریاستی بی جے پی کے ترجمان نریندر سلوجا نے ہفتہ کو ہی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا۔ سلوجا نے لکھا ہےکہ "یہ خیالات راہل گاندھی اور کانگریس لیڈر لکشمن سنگھ جی، کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ جی کے بھائی کے بارے میں ہیں۔ اب جب وہ راہل گاندھی کے بارے میں یہ خیالات رکھتے ہیں…؟ لکشمن سنگھ اصل میں گنا ضلع کے راگھوگڑھ کے رہنے والے ہیں، رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں وہ چاچوڈا سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں تھے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یو این آئی