دو برس قبل ہوئے کمشیر کے پلوامہ میں ہوئے حملے میں مارے گئے جوانوں کی یاد میں مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو برس قبل دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں چالیس سے زیادہ جوان مارے ہوگئے تھے۔ آج حملے کی دوسری برسی پر مدھیہ پردیش کے مالوہ سمیت دیگر اضلاع میں جوانوں کی قربانی کو یاد کیا جا رہا ہے۔
تنظیم سرسید احمد ویلفیئر سوسائٹی نے شہید اسمارک پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تو وہیں، اندور میں سلمان خان کی تنظیم بینگ ہیومن اور نوجوانوں نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے جوانوں کی قربانی کا دن ہے۔ لہذا ہم ویلنٹائن ڈے کے بجائے بلدان دیوس کے طور پر منا رہے ہیں۔
وہیں، خون عطیہ کیمپ کے انچارج نے کہا کہ جس طرح سے نوجوان بیدار ہوا ہے، وہ بڑی خوشی کی بات ہے۔