مدھیہ پردیش کا شہر اندور کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے، یہاں روزانہ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اندور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2630 تک پہنچ گئی ہے اور وہیں مرنے والوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔
راؤ جی بازار پولیس تھانہ علاقے میں جمعہ کے روز یوسف نامی شخص لونیا پورے قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان پہنچا تو کسی نے انتظامیہ کو اطلاع دے دی۔ جب پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو علاقے کے لوگوں نے اس کی مخالفت شروع کرتے ہوئے روڈ پر آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے جس سے کچھ وقت کے لیے افراتفری کا ماحول بن گیا۔ لیکن پولیس نے یوسف کباڑی کو گرفتار کر لیا۔
اندور: پولیس کے خلاف مظاہرہ اس تعلق سے سی ایس پی دینیش اگروال نے بتایا کہ 'یوسف نامی شخص لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کر قبرستان میں فاتحہ خوانی کرنے گیا جب پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے معاملہ درج کر اسے گرفتار کرنے پہنچی لیکن اس کے حمایتیوں نے مخالفت شروع کردی۔ اور روڈ پر نکل آئے۔ انہوں نت بتایا کہ 'ہم نے یوسف کو گرفتار کرلیا ہے تھوڑی دیر کے لیے افراتفری کا ماحول تھا ہم نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔وہیں مقامی باشندہ محمد سمیر کا کہنا ہے کہ 'جس کنبہ کے لوگوں کی موت ہوئی ہیں ان کے گھر والے چالیس روز تک اس شخص کے لیے قبرستان جاکر فاتحہ کرتے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔