ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اقبال میدان پر چین کے خلاف پرزور احتجاج کیا گیا، جس میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چین کو حکومت ہند منہ توڑ جواب دے تاکہ اس طرح سے پھر کوئی حملہ نہ ہو۔
بھوپال کی تنظیم مسلم مہا سبھا نے احتجاج میں چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا جس طرح سے اس وقت پوری دنیا وبا کا شکار ہے اور ایسے وقت میں چین نے جس طرح سے حملہ کیا ہے وہ شرمناک ہے۔ وہیں نیپال بھی اسی طرح کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔
اس لئے اب جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔ تنظیم مسلم مہا سبھا نے اس احتجاج کے دوران چین کی مذمت کرتے ہوئے چین کے صدر جمہوریہ کی تصویر کو نذر آتش کیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اب ہماری فوج کے ہاتھ کھول دینے چاہیے تاکہ چین دوبارہ اس طرح کی حماقت نہ کرے۔