ریاست مدھیہ پردیش میں آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی نے یوم خواتین کے موقع پر دارالحکومت بھوپال کے ہندی بھون میں مشاعرہ اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ٹیگور اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر نزہت علی کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں اور ڈاکٹر انیتا شریواستو کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں شاہدہ فرحت ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کمیٹی کے صدر ڈاکٹر یونس فرحت نے دونوں خواتین کو گورو ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ تقریب کی صدارت خالد صدیق اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروین صبا نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم خواتین: معاشرہ میں مسلم خواتین کا تعاون
اس موقع پر یونس فرحت نے کہا کہ ہم اس طرح سے خواتین کا اعزاز کر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ وہ اپنے آپ کو آگے لا سکیں۔