میگنی فیشنٹ ایم پی کے جلسے میں چیف سکریٹری ایس آر مونتی نے کہا کہ 'مقامی اور بیرونی صنعت کار اس میں شامل ہو رہے ہیں اور لاجسٹک کو لے کر بڑے اعلان کی امید ہے۔'
مونتی نے کہا کہ' ہماری توجہ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر، فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، ہیلتھ کیئر سیکٹر، ٹیکسٹائل سیکٹر، آئی ٹی اور الیکٹرانک سیکٹر، عربن ڈیولپمنٹ، سولر پروجیکٹ اور لاجسٹک ویئر ہاؤسنگ پر خاص توجہ رہے گی۔'
مونتی نے کہا کہ 'انویسٹر میٹ میں پہلے دن لاجسٹک کو لے کر کچھ بڑا اعلان ہو سکتا ہے اور ہماری توجہ گارمنٹس سیکٹرز، ویئر ہاؤسنگ اور زیادہ روزگار فراہم کرنے پر ہوگی'۔
مونتی نے بتایا کہ 'وزیراعلی کمل ناتھ 20 صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے قوی امکانات ہیں اور اس سے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'صنعتوں کی سہولت کے لیے بہت ساری پالیسیز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا فائدہ اب نظر آتا ہے۔'