ETV Bharat / state

بھوپال سینٹرل جیل میں سیمی ملزمین کی بھوک ہڑتال - ملزمین کا ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا

ملزمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی عام قیدیوں کی طرح جیل میں آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت دی جائے۔

بھوپال سینٹرل جیل میں سیمی ملزمین کی بھوک ہڑتال

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 12:50 PM IST

سینٹرل جیل میں قید سیمی ملزمین گزشتہ تین دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ملزمین اپنے مطالبات پر بضد ہے۔ملزمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی عام قیدیوں کی طرح جیل میں آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت دی جائے۔

بھوپال سینٹرل جیل میں سیمی ملزمین کی بھوک ہڑتال
بھوپال سینٹرل جیل میں سیمی ملزمین کی بھوک ہڑتال

سیمی ملزمین کو سکیورٹی کے خاطر سینٹرل جیل میں بنائے گئے انڈا جیل میں رکھا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب وہ یہاں رہ کر عام قیدیوں کے درمیان رہنا چاہتے ہیں۔

سینٹرل جیل میں بند سیمی کے تمام ملزمین یہاں قتل ، ڈکیتی اور غداری جیسے مختلف جرائم کے تحت بند ہیں۔ان لوگوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اسپیشل سکیورٹی میں رکھا جاتا ہے، کیوں کہ جب سے سیمی کے شدت پسندوں نے جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی، تب سے یہاں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔خاص طور پر سیمی کے ملزمین پر خصوصی نگاہ رکھی جاتی ہے ، اس دوران 24 گھنٹے نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

سیمی ملزمین کو جب سے انڈا جیل میں بند کیا گیا ہے۔تب سے ان کا رویہ کافی بدل گیا ہے، ان کا اکثر دوسرے قیدیوں اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تنازع ہوا ہے، اسی لیے انہیں انڈا جیل شفٹ کیا گیا ہے۔

گزشتہ تین دنوں سے ہڑتال کررہے تمام ملزمین کا ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا اور ضرورت کے مطابق گلوکوز بھی دیا ۔

اس وقت سینٹرل جیل میں 28 سیمی کے ملزمین ہیں، ان میں ابو فیضل، انصار، شیولی، قمرالدین اور شادولی کی جانب سے کینٹین کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جیل میں عام بندیوں کی طرح انہیں بھی آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت اور گھڑی، اخبار مہیا کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ دنیش نرگاوے نے بتایا کہ قوانین کے تحت بندیوں کو جو سہولیات دی جاتی ہے، وہ انہیں بھی دی جارہی ہے، قواعد کے برخلاف جاکر کسی بھی طرح کا کام سینٹرل جیل میں نہیں کیا جاسکتا ہے، سکیورٹی کے لحاظ سے جو ضابطے طئے کیے گئے ہیں، ہر حال میں اس پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.