ETV Bharat / state

Shivraj Slams Congress وزیر اعظم مودی سانپ نہیں، ملک کی سانس ہیں: شیوراج

شیو راج سنگھ چوہان نے کرناٹک انتخابی مہم کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی سانپ نہیں بلکہ ملک کی سانس ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 3:52 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 'سانپ' نہیں ہیں، وہ ملک کی سانس ہیں اور کرناٹک کو کرپٹ 'ایس ایم ایس' سے بچانا ہے۔ شیو راج سنگھ چوہان نے کرناٹک انتخابی مہم کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی سانپ نہیں بلکہ ملک کی سانس ہیں۔لوگوں کی امید اور لوگوں کا اعتماد۔ جس طرح آکسیجن پورے جسم کو زندگی اور توانائی سے بھر دیتی ہے، اسی طرح مودی نے ملک کو نئی زندگی دی ہے۔

شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس وش کمبھ بن گئی ہے۔ وہ مودی کے بارے میں زہر اگلتی رہتی ہے۔ کانگریس کے وش کمبھ سے زہریلے بیانات سامنے آرہے ہیں لیکن مودی زہر پی جانے والے نیل کنٹھ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چوہان نے کانگریس کے تمام سینئر لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کو ایس ایم ایس سے بچانا ہے۔ ایس ایم ایس کا مطلب ہے سدارامیا، ملک ارجن کھڑگے اور شیوکمار۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک کرپٹ میسج موبائل کو خراب کر دیتا ہے، اسی طرح یہ کرپٹ ایس ایم ایس کرناٹک کا مستقبل خراب کر دے گا۔واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران گزشتہ روز کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی کا موازنہ زہریلے سانپ سے کیا تھا۔اس کے بعد کھڑگے اس بیان پر اپنی وجوہات بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Kharge Controversial Statement کانگریس صدر کھرگے نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت پیش کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.