ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیمیں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سنٹر اور اور راشٹری شکتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
یہ پریس کانفرنس بابری مسجد کے فیصلے پر دائر کی جا رہی ریویو پٹیشن کے خلاف منعقد ہوئی۔
اس پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 'بابری مسجد کے فیصلے کو منظور کر ملک قومی یکجہتی کا پیغام دے چکا ہے- لمبے عرصے سے چلے آرہے ہیں تنازع پر ملک کی سب سے بڑی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بھارت کی عوام نے اس فیصلے کو امن کے ساتھ مان بھی لیا ہے'۔
پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 'ملک میں کچھ ہونے والا بھی ہے کہ پس و پیش سے باہر بھی آ چکا ہے۔ ایسے میں اس فیصلے کے مخالف چند لوگ ریویو پٹیشن کر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔
پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 'اب ملک کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اب مندر مسجد کے جھگڑوں سے ہٹ کر نئی نسل کی تعلیم اس کے روزگار اور ترقی پر دھیان دینے کی ضرورت ہے یعنی ریویو پٹیشن دائر کرنے سے ملک میں حالات پھر سے بگاڑ سکتے ہیں جس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔'