ETV Bharat / state

Haj 2023 مدھیہ پردیش میں حج کمیٹی کی میٹنگ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا - حج کمیٹی کی میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مدھیہ پردیش میں اس سال بھوپال اور اندور سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اندور کلکٹر الیہ راجہ ٹی نے حج کمیٹی کے سی ای او کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ کیا۔ ممکنہ طور پر یہ پروازیں مئی کے آخری ہفتے میں شروع ہوں گی۔

مدھیہ پردیش میں حج کمیٹی کی میٹنگ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

author img

By

Published : May 5, 2023, 4:26 PM IST

بھوپال: سفر حج 2023 کی تیاریوں کا عمل جاری ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں حج پرواز کچھ وقت سے رکی ہوئی تھی لیکن اس سال بھوپال اور اندور سے حج پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔امبارکیشن پوائنٹ کی تیاریاں تیز کی جارہی ہیں۔ اندور کلکٹر الیہ راجہ ٹی نے حج کمیٹی کے سی ای او کے ساتھ میٹنگ کی اور انتظامات اور ضروریات کے بارے میں بات کی۔ حج کمیٹی آف انڈیا بھی اگلے ہفتے کے آغاز میں حج سفر کی تیسری قسط بھرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ریاست کے حاجیوں کی پرواز کا عمل دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ حاجیوں کو اس بار اندور اور بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے فلائٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، ممکنہ طور پر یہ پروازیں مئی کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔ طویل عرصے سے تعطل کا شکار اس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستی حج کمیٹی نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے حاجیوں کو بہتر سہولیات ملے اور وہ اچھے تجربے کے ساتھ اس سفر کو مکمل کرسکیں۔

سی ای او جعفری نے رقم کے تبادلے اور ریاست کے حاجیوں کی واپسی کے لیے آب زم زم کی آسانی سے دستیابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ریاست سے منتخب ہونے والے 5 ہزار سے زائد حاجیوں کے لیے 81 ہزار 800 روپے کی قسط پہلی قسط کے طور پر لی گئی ہے۔ جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی دوسری قسط بھی تمام منتخب حاجیوں نے جمع کرادی ہے۔ اس کے بعد حج اخراجات کی باقی رقم کی آخری قسط بھی سنٹرل حج کمیٹی اگلے ہفتے کے آغاز میں مانگ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی سعودی ایمبیسڈر سے ملاقات

واضح رہے کہ اس سال سعودی عرب میں اخراجات کے لیے دی جانے والی رقم حاجیوں کو خود لے کر جانا ہوگا۔ اس لیے آخری قسط سمیت حاجیوں کو حج کمیٹی کے کھاتے میں پہلے کی نسبت کم رقم جمع کرنی ہوگی۔ سنٹرل حج کمیٹی نے منتخب عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمیٹی کی ویب سائٹ پر ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ بروقت آن لائن اپ لوڈ کریں۔ اس کے لیے ریاستی حج کمیٹی نے تمام منتخب حاجیوں کو مطلع کیا ہے کہ اگر یہ سرٹیفکیٹ وقت پر جمع نہیں کیا گیا تو ان کے ویزا کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی سے ٹیلی فون نمبر 07552530139 2530136 2530137A 2530138 2530140 اور 2538039 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.