پروین توگڑیا آج جبل پور پہنچے، اسی دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران عدنان کو پدم شری دیئے جانےپر مخالفت کی ہے۔
توگڑیا نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو پاکستان سے بھارت آنے والے مسلمانوں کو روکا جارہا ہے اور دوسری جانب عدنان سمیع کو پدم شری سے نوازا جارہا ہے۔
یہ حکومت کے دوہرے کردار کی عکاسی کرتا ہے، پروین توگڑیا کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع وہیں شخص ہے جس کے والد نے بھارتی فوج پر گولے داغے تھے، اسی لیے عدنان سمیع سے ایوارڈ واپس لیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ عدنان سمیع کو پدم شری دینا غلط ہے۔
توگڑیا کا کہنا ہے کہ اگر پدم شری دینا ہی تھا تو اوشا منگیشکر کو کیوں نہیں دیا، جنم سے ملک کی خدمت کرنے والوں کی ملک میں عزت نہیں ہے اور بھارتئ فوج کا جہاز گرانے والے کے بیٹے کو ایوارڈ دیا جارہا ہے، یہ بھارت کس سمت میں جارہا ہے۔