ETV Bharat / state

Political Battle In bhopal بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے پر سیاسی جنگ تیز

بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف عقیل نے اپنی علالت کے سبب اپنے جانشین کا اعلان کیا۔اس اعلان کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔ عارف عقیل کے چھوٹے بھائی، اور بیٹوں کے درمیان برتری کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے پر سیاسی جنگ تیز

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 7:56 PM IST

بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے پر سیاسی جنگ تیز

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کی سیاست میں خاصہ اثر و رسوخ رکھنے والے بھوپال شمالی اسمبلی حلقے سے چھ بار کے رکن اسمبلی عارف عقیل کے جانشین کو لے کر ان کے خاندان میں سیاسی تلواریں کھنچ گئی ہے۔ موقع تھا جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی عارف عقیل کی پیغام محبت ریلی کا۔

واضح رہے کہ لمبے وقت سے رکن اسمبلی عارف عقیل کی صحت خراب چل رہی ہے اور حال ہی میں ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی ہے۔ وہی پیغام محبت ریلی کے دوران عارف عقیل اسٹیج پر آئے اور انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے عاطف عقیل کو اپنا ولی عہد یعنی ان کی جگہ انتخابات کے لیے امیدوار کا اعلان کیا۔

عارف عقیل کے اس اعلان کے بعد ان کے خاندان میں سیاسی دشمنی کھل کر سامنے آئی۔ اعلان کے بعد عارف عقیل کے چھوٹے بھائی عامر عقیل نے اسٹیج پر مائک سنبھالا اور عارف عقیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ مجھے اپنا ولی عہد کہتے رہے ہیں لیکن اج صاف ہو گیا ہے کہ آخر کار گھٹنا پیٹ کی طرف ہی مڑتا ہے۔ اس دوران اسٹیج پر ہی عارف عقیل کے بڑے بیٹے ماجد عقیل اور عاطف عقیل کے بیج بھی نوک جھوک ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:MP Election 2023 BJP Candidates List بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں 21 اور مدھیہ پردیش کے لیے 39 امیدواروں کا اعلان کیا

واضح رہے گی عارف عقیل نے جذباتی انداز میں کہا کہ میرے لیے جب پہلی دفعہ شہر کے لوگ یہاں اکٹھا ہوئے تھے، اج عاطف کے لیے بھی نظر ارہے ہیں۔ انہوں نے کہا اپ میری اواز میں اواز ملا کر عاطف زندہ باد کے نعرے لگائیے، میں اور اپ مل کر ان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں، پروگرام میں شامل ہوئے سابق وزیر سجن سنگھ ورما کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے عقیل نے کہا کہ میں یہاں عاطف کے نام کا اعلان کر رہا ہوں، اپ میری منشا سے ریاستی کانگرس صدر کو میرے ارادے سے اگاہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.