بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کو لے کر جہاں احتجاج ہو رہا ہے، وہی جرائم پیشہ کے لیے سرحدیں کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اسی کے چلتے پڑوسی ملک کے باشندوں نے صنعتی شہر اندور میں جسم فروشی کا اڈہ کھول لیا تھا، جس کا پولیس نے پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے تین بنگلہ دیشی ہیں۔ ان کے پاس سے جعلی دستاویز اور پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جسم فروش گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو پڑوسی ملک بنگلادیش سے جن کا تعلق ہے، ان کے پاس سے دو پاسپورٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ ان کے پاس سے جعلی دستاویز، ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔
ان چاروں ملزمین میں اہم ملزم مقامی ہے جس نے ان سب کی دستاویز بنوانے میں مدد کی تھی۔ اس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے ملزمین کے نام ہیں کشور کھنڈاں رے، میگا کھنڈاں بیگم خاتون، رونی شیخ، لیما ہل گھر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کو کورٹ میں پیش کیا جہان کورٹ نے ان کو پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔