اندور: مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور جہاں دن بدن زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اس کے سبب اس زمین کے کاروبار سے جڑے لوگ لالچ میں اعتماد کو شرمسار کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اندور چندن نگر تھانہ علاقے میں رہنے والے مولانا محمد صدیق کے ساتھ پیش آیا جب مولانا کو کچھ بدمعاش آلٹو کار میں اٹھاکرجنگل لے گئے۔زور زبردستی کر کے زمین کے کاغذات پر دستخط کروا کر آزاد کردیا۔ مولانا کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔Police Arrest Miscreants Who Kidnapped Maulana For His Property In Indore
ہندو صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے زمینوں کے قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اس سے اس کاروبار سے جڑے ہوئے کچھ فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش میںمصروف ہیں۔وہ کسی بھی زمین کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرنے کے لئے کوئی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Khula And Faskh-e-Nikah:مدھیہ پردیش میں خُلع کے بڑھتے معاملات کے سدّ باب کے لئے علما سرگرم
چندن نگر تھانہ انچارج نے بتایا کہ مولانا محمد صدیق کو کچھ لوگ آلٹو کار میں جبرن بٹھا کر لے گئے تھے۔ زمین سے جڑے دستاویز پر دستخط کروائے تھے ۔ان کی شکایت پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔اس پر کارروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔اس میں عارف نامی شخص ان کا ماسٹرمائنڈ بتایا جارہا ہے۔ فلحال پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔