ETV Bharat / state

بھوپال میں شعری نشست کا اہتمام - ایس ایم ایس سراج

بھوپال میں متعدد شعرا کرام کی موجودگی میں ایک شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔

Poetry session organized in Bhopal
بھوپال میں شعری نشست کا اہتمام
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:16 PM IST

بھوپال کی تنظیم بزم طرب کے زیر اہتمام شعری نشست منعقد کی گئی، جس میں بھوپال کے شعراء نے شرکت کی۔

بھوپال میں شعری نشست کا اہتمام

آج کی شعری نشست کا آغاز بھوپال کے مشہور شاعر عارف علی عارف نے نعت پاک سے کیا۔ ملاحظہ ہو ان کا کلام۔۔۔

نعت جا کر وہیں سنائیں ہم

روز کرتے ہیں یہ دعائیں ہم

جن کی عظمت بتاتا ہے خدا

ان کی عظمت کو کیا بتائے ہم

اس کے بعد بھوپال کے شاعر ایس ایم ایس سراج نے اپنا کلام

پیش کیا۔ ملاحظہ ہو ان کا کلام۔۔۔

پھر وہی شام انتظار اور میں

پھر میری چشم اشکبار اور میں

پھر تیرا خام وعدۂ پردہ

پھر میرا پختہ اعتبار اور میں

شعری نشست میں شاعرہ امبر عابد نے بھی اپنا بہترین کلام پیش کیا۔

اے خدا راکھ کے پتھر کو گوہر کر دینا

چڑھتے سورج کی تمازت کو شجر کر دینا

لے کہ نکلی ہوں میں اردو کا عصا ہاتھوں میں

موج دریا کو بھی راہ گزر کر دینا

ہر قدم پر راستہ کاٹا گیا میرا امبر

ہر قدم پر نئی ایک منزل مل گئی

ان کے علاوہ دیگر شعرا نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور داد تحسین سے محظوظ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.