نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کے لیے عوام کے تئیں اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ بی جے پی کی حکومت صرف حکمرانی اور ترقی کی سیاست کی بنیاد پر کام کریں گے مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’ عوام کو نمن! مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج بتا رہے ہیں کہ عوام کا اعتماد صرف اور صرف حکمرانی ور ترقی کی سیاست میں ہے، ان کا بھروسہ بی جے پی میں ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’بی جے پ اپنا پیار، یقین اور آشیرواد برسانے کے لئے میں سبھی ریاستوں کے کنبہ کے افراد، خاص طور پر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور ہمارے نوجوان ووٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بی جے پی پر اپنے پیار، اعتماد اور آشیرواد کی بارش کی۔ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی فلاح و بہبود کے لئے ہم مسلسل انتھک محنت کرتے رہیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا
مودی نے کہا ’’اس موقع پر پارٹی کے تمام محنتی کارکنوں کا خصوصی شکریہ! آپ سب نے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ آپ نے جس طرح بی جے پی کی ترقی اور عوام کے درمیان غریبوں بہبود کی پالیسیوں کو آپ نے لوگوں کے درمیان پہنچایا، اس کی ستائش جتنی بھی کی جائے وہ کم ہے۔ ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں نہ رکنا ہے اور نہ تھکنا ہے۔ ہمیں ہندوستان کو فاتح بنانا ہے۔ آج ہم نے مل کر اس سمت میں ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔
یو این آئی