ETV Bharat / state

Assembly Elections in MP وزیراعظم مودی اور پرینکا گاندھی کی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم - پرینکا گاندھی کا مدھیہ پردیش کا دورہ

ریاست مدھیہ پردیش میں اس ماہ کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

election campaign
election campaign
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 1:16 PM IST

Updated : Nov 8, 2023, 1:44 PM IST

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مودی کے طے شدہ پروگرام کے مطابق وہ تین مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مودی آج صبح تقریباً 11 بجے دموہ میں خطاب کرچکے ہیں، دوپہر 1.30 بجے گنا میں اور شام 4 بجے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی تمام پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • #WATCH | PM Modi during a public rally in Damoh, Madhya Pradesh says, "In Chhattisgarh, there is betting and in Rajasthan, there is a 'red diary' of misdeeds of Congress. ...Congress means 'barbaadi ki guarantee'...In Karnataka and Himachal Pradesh, Congress made a series of… pic.twitter.com/ga5T04EGl4

    — ANI (@ANI) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دوسری جانب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی اور اندور میں روڈ شو کریں گی۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق پرینکا گاندھی دوپہر 12 بجے اندور میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد وہ دوپہر 2 بجے دیواس کے کھاتے گاوں میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ پرینکا گاندھی شام 5 بجے اندور اسمبلی میں روڈ شو کریں گی۔

مزید پڑھیں: بی جے پی غریبوں کے لیے نہیں بلکہ صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے، کھڑگے

گزشتہ دو دنوں میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا اندور کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دو دن پہلے ہی انہوں نے اندور میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیا تھا۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پرینکا گاندھی تلنگانہ میں بھی کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرچکی ہے۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Nov 8, 2023, 1:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.